اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہویہ ایران کے شمالی خراسان کے ایک ممتاز سنی عالم دین اور امام جمعہ ’’حاجی عبدالآخوند خوشنظر‘‘ نے یمن پر سعودی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کا کوئی سیاسی و اخلاقی جواز نہیں ہے۔
انہوں نے سعودی عرب کو صیہونی حکومت اور امریکہ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر آل سعود کے مظالم غزہ پر صیہونی حکومت اور شام و عراق میں امریکہ کے مظالم کے بالکل مشابہ ہے۔
انہوں نے مسلم اقوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم اقوام کو صیہونی حکومت اور سامراجی طاقتوں کی سازشوں کو جو وہ اپنے ناجائز مقاصد کیلئے اسلامی ممالک و اقوام میں پھوٹ ڈالنے کیلئے اپنا رہے ہیں کے خلاف صف آرا ہونا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا عزت و وقار ان کی یکجہتی میں مضمر ہے اور ار مسلمان اپنے عزت اور وقار کو قائم رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینا چاہئے۔
موصوف اہلسنت عالم دین نے امت مسلمہ کو اسلام دشمن عناصر کی طرف سے فرقہ وارانہ فسادات کو پھیلانے کی کوششوں سے خبردار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن عناصر اور سامراجی طاقتیں مسلمانوں کے درمیان انتشار اور فسادات پھیلا کر ان کی یکجہتی کی زنجیر کو توڑنے میں مصرف عمل ہیں۔
حاجی عبدالآخوند خوشنظر نے مزید مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے استفادہ حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲